فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کا چہرہ اس وقت دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا جب انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں مسلمانوں کے جذبات جو سخت مجروح کیا۔

ایمانوئیل میکرون نے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار رائے سے منسوب کیا، جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے ان پر شدید تنقید کی جبکہ دنیا کے کئی مسلم ممالک نے فرانسیسی صدر کے خلاف مظاہرے بھی کیے۔

اسی معاملے پر ترکی کے صدر طیب اردوان نے فرانسیسی صدر کے بیان اور گستاخانہ خاکوں کے خلاف سخت ردعمل دیا اور فرانسیسی صدر کو ’دماغی معائنے‘ کا مشورہ دیا تھا، جبکہ ردعمل میں فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلالیا تھا۔

تاہم ترک صدر نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش پر احتجاجاً اپنے ملک کے صارفین اور دنیا کے بھر مسلمانوں کو فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ پاکستان میں بھی گزشتہ چند دنوں سے بائیکاٹ فراسیسی مصنوعات کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان میں فرانس کی وہ کون سی کمپنیاں ہیں جو اپنی مصنوعات یہاں فروخت کر رہی ہیں اور عوام بڑی تعداد میں ان کا استعمال روزانہ کرتی ہے؟

LU biscuits

لو فرانس کا مشہور و معروف برانڈ ہے جو بسکٹس بناتا ہے۔ اس کے کئی بسکٹ پاکستان میں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں جیسا کہ پرنس، گالا، ٹائیگر، ویٹیبل، بیکری نان ختائی، ٹک وغیرہ۔

Garnier

فرانس کا نامور برانڈ ہے جس کے بیوٹی بروڈکٹس لوگ پاکستان میں بڑی تعداد میں استعمال کرتے ہیں۔ گارنئیر کے شیمپو، کنڈیشنر، فیس واش، ہئیر کلر، کریمز بہت مشہور ہیں۔

L'Oréal

لوریال بھی فرانس کی نامور کمپنی اور برانڈ ہے۔ یہ بھی اپنے بیوٹی پروڈکٹس کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔

Total petrol pump

ٹوٹل فرانس کی مشہور آئل اور گیس کی کمپنی ہے، پاکستان میں لوگوں کی بڑی تعداد اس کی مصنوعات خریدتی ہے اور اپنی گاڑیوں میں استعمال کرتی ہے۔

Bic products

یہ بھی فرانس کا معروف ترین برانڈ ہے جو کہ پاکستان میں بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ کمنی لائٹر، بلیڈ اور ریزر بنانے کے لیے مشہور ہے۔

Moulinex

مولینکس فرانس کی مشہور الیکٹرانکس کمپنی ہے جس کی مصنوعات پاکستان میں بڑی تعداد میں فروخت ہوتی ہیں۔

Tefal

Dior

ڈائیر فرانس کا معروف ترین برانڈ ہے جس کی مختلف مصنوعات لوگوں کی من پسند ہیں، جیسا کہ ہینڈ بیگز، گھڑیاں اور جوتے وغیرہ۔

کیا آپ ان تمام پروڈکٹس کو استعمال کرنا ترک کریں گے؟ آپ کی اس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیس بک پیج کے کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here