آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں: سربراہ سابق سعودی انٹیلیجنس

0
25
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات ممکن نہیں: سربراہ سابق سعودی انٹیلیجنس

 فلسطینی ریاست کا قیام نہ صرف سعودی عرب بلکہ باقی مسلم دنیا کے ساتھ بھی اسرائیل کے تعلقات کیلئے اہم ہے : شہزادہ ترکی الفیصل سعودی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ/ فوٹو اسکرین گریبسعودی عرب کی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور  اسرائیل کے تعلقات آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک معمول پر نہیں آسکتے۔تھنک ٹینک چیٹم ہاؤس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سعودی عرب کا مؤقف رہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کیلئے بات نہیں کریں گے انہیں خود کرنی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر سے پہلے سعودی مملکت نے فلسطینی وفدکوبھی مدعو کیا تھا، بدقسمتی سے7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے  نے ان مذاکرات کو ختم کر دیا۔سعودی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کا قیام ناصرف سعودی عرب بلکہ باقی مسلم دنیا کے ساتھ بھی اسرائیل کے تعلقات کیلئے بھی اہم ہے۔واضح رہے 7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل  فلسطینیوں پر بدترین حملے کر رہا ہے جس کے نتیجے میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں