اسپورٹس بورڈ نے مختلف فیڈریشنز کو دیے جانیوالے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں

0
22
اسپورٹس بورڈ نے مختلف فیڈریشنز کو دیے جانیوالے فنڈز کی تفصیلات جاری کردیں

پی ایس بی نے مالی سال 2019/20 سے لے کر مالی سال 2023/24 تک کے فنڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں/ فائل فوٹو پاکستان اسپورٹس بورڈ ( پی ایس بی )  نے گزشتہ 5  سال کے دوران مختلف فیڈریشنز اور ایتھلیٹس کو ایک  ارب سے زائد کے فنڈز دیے۔پی ایس بی نے مالی سال 2019/20 سے لے کر مالی سال 2023/24 تک کے فنڈز کی تفصیلات ویب سائٹ پر  جاری کی ہیں جس کے تحت بورڈ سے جاری فنڈز کا بڑا حصہ گزشتہ 2 سال میں دیا گیا ہے۔پی ایس بی دستاویز ات کے مطابق مالی سال 2023/24 میں مختلف فیڈریشنز اور کھلاڑیوں میں 50 کروڑ سے زائد، 2022/23 کے دوران  42 کروڑ سے زائد،  2020/21 میں سوا4 کروڑ ،  2021/22 میں فیڈریشنز کو6 کروڑ 95 لاکھ اور 2019/20 میں صرف ڈھائی کروڑ جاری کیے گئے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پی ایس بی سے  پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 5 سال میں 10 کروڑ 36 لاکھ، پچھلے مالی سال  پی ایچ ایف کو  5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد اور  ایتھلیٹکس فیڈریشن کو   10 کروڑ سے زائد  دیے گئے،  اسی طرح مالی سال 2023/24 میں والی بال فیڈریشن کو 10 کروڑ کی گرانٹ جاری کی گئی جب کہ گزشتہ 5 سال میں والی بال فیڈریشن کو ساڑھے 11 کروڑ سے زائد فنڈز ملے۔ پی ایس بی نے ایتھلیٹ فیڈریشن پاکستان کو مالی سال 2023/24 میں 7  کروڑ ، نیٹ بال فیڈریشن کو  5 سال میں 7 کروڑ  اور نیٹ بال فیڈریشن کو  پچھلے 2  سال میں  ساڑھے6کروڑ ، تائی کوانڈو فیڈریشن کو 5 سال میں 6  کروڑ اور ٹینس فیڈریشن کو 4 کروڑ 86 لاکھ روپے کی فنڈنگ دی۔اسکواش فیڈریشن کو گزشتہ 5 سال کے دوران 5 کروڑ ،  رائفل ایسوسی ایشن کو2 کروڑ 65 لاکھ،باکسنگ فیڈریشن کو3  لاکھ،  پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کو پچھلے5 سال میں 2 کروڑ 47 لاکھ اور  سائیکلنگ فیڈریشن کو پونے4  کروڑ کے لگ بھگ فنڈز ملے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں