افغانستان میں داعش کا حملہ، 14 شہری ہلاک

0
16
افغانستان میں داعش کا حملہ، 14 شہری ہلاک

افغانستان میں بین الاقوامی سطح پر دہشتگرد قرار دی گئی کالعدم تنظیم داعش کے حملے میں 14 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغانستان کے صوبے دائی کنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کچھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد صوبہ دائی کنڈی میں شہریوں پر یہ پہلا حملہ ہے، مقامی افراد کا بتانا ہے کہ دائی کنڈی حملے میں ہونے والے حملے میں 14 شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طالبان میں اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں حملوں میں کافی کمی آئی ہے تاہم داعش خراسان کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور دائی کنڈی میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی داعش نے قبول کی ہے تاہم اس حوالے سے طالبان حکومت کے ترجمان کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں