افغانستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ بارش کی نذر، کرکٹ کی تاریخ میں کتنے ٹیسٹ بغیرگیند پھینکے ختم ہوئے؟

0
16
افغانستان نیوزی لینڈ ٹیسٹ بارش کی نذر، کرکٹ کی تاریخ میں کتنے ٹیسٹ بغیرگیند پھینکے ختم ہوئے؟

بھارتی ریاست نوائیڈا کے وجے سنگھ پھاٹک اسپورٹس کمپلیکس میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس تک نہ ہو سکا۔ فوٹو کرک انفوافغانستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بھارت میں ہونے والا ٹیسٹ میچ بارش کی نذر ہو گیا۔بھارتی ریاست نوائیڈا کے وجے سنگھ پھاٹک اسپورٹس کمپلیکس میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس تک نہ ہو سکا۔ٹیسٹ میچ کے پہلے دو روز موسم ٹھیک ہونے اور سورج نکلے رہنے کے باوجود گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ٹاس نہ ہو سکا جس نے اسٹاف کی جانب سے گراؤنڈ کی تیاریوں پر سوالات اٹھائے جبکہ باقی تین روز مسلسل بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں میدان میں نہ اتر سکیں۔میچ کے آخری روز امپائرز کی جانب سے گراؤنڈ کی انسپکشن بھی کی گئی تاہم گراؤنڈ میں جگہ جگہ پانی جمع ہونے اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ بغیر ٹاس کے ہی ختم کر دیا گیا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گریٹر نوئیڈا میں مسلسل بارش کی وجہ سے افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ ختم کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 1890 سے لیکر اب تک صرف 7 مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ میچ بغیر ایک بھی گیند پھینکے ختم کر دیا گیا ہو، آخری مرتبہ ایسا 1998 میں ہوا تھا اور وہ میچ بھی نیوزی لینڈ کا ہی تھا، بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ڈونیڈن میں ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں