فوٹو: اسکرین گریبامریکی ریاست جارجیا کے اٹلانٹا ائیرپورٹ پر دو طیارے رن وے پر ٹکرا گئے، حادثے میں دونوں طیاروں کو شدید نقصان پہنچا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اٹلانٹا ائیرپورٹ کے رن وے پر امریکی ایئرلائن کا ٹوکیو جانے والا طیارہ رن وے پر ٹیکسی کے دوران لوزیانا جانے والے طیارے کے پیچھے سے ٹکرایا۔رپورٹ کے مطابق طیارے آپس میں ٹکرانے سے طیارے کے پچھلا حصہ نوے کی ڈگری تک مُڑ گیا، دوسرے طیارے کے پر کو بھی نقصان پہنچا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں دونوں طیاروں کے 11 سو سے زائد مسافر محفوظ رہے۔امریکی حکام کی جانب سے ائیرپورٹ پر دونوں طیاروں کے درمیان ہونے والے اس حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے امریکی ایوی ایشن سیفٹی اور ٹریفک کنٹرول میں ملازمین کی کمی طیاروں کے رن وے سے اترنے اور ٹکر جیسے واقعات کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کو ایسے حادثات کی روکتھام کیلئے مزید ٹیکنالوجیکل اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔