انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی

0
16
 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان کے احسن ایاز نے فائنل میں جگہ بنالی

247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم تین ہزار ڈالرز ہے__فوٹو: سوشل میڈیاپاکستان کے احسن ایاز نے امریکا میں جاری 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنالی۔سیمی فائنل میں احسن نے مصر کے کریم الباربری کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-3 سے شکست دی۔ احسن نے یہ میچ 3-11، 7-11، اور 0-11 کے اسکور سے جیتا۔اس سے قبل کوارٹر فائنل میں، احسن نے ہم وطن فواد خلیل کو بھی شکست دی تھی، فواد کے خلاف احسن نے 7-11، 5-11، اور 5-11 سے کامیابی حاصل کی تھی۔فائنل میں احسن ایاز جو سیکنڈ سیڈ ہیں، ان کا مقابلہ تھرڈ سیڈ مصر کے محمد شرف سے ہوگا۔ واضح رہے کہ 247 انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم تین ہزار ڈالرز ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں