ایسے اسکولز بنانے چاہئیں جس میں صرف سلیبریٹیز کے بچے پڑھیں: عدنان ٹیپو کی اہلیہ کا مطالبہ

0
24
ایسے اسکولز بنانے چاہئیں جس میں صرف سلیبریٹیز کے بچے پڑھیں: عدنان ٹیپو کی اہلیہ کا مطالبہ

چوتھی بیٹی ہوئی تو خاندان میں سے کسی نے افسردگی سے کہا کہ ہائے تمہارے گھر چوتھی مرتبہ بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر میں نے کہا آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ اداکار—فوٹو: فائلاداکار عدنان شاہ المعروف عدنان شاہ ٹیپو کی اہلیہ نے اپیل کی ہے کہ پاکستان میں ایسے اسکولز بنانے چاہئیں جس میں صرف مشہور شخصیات کے بچے زیرِ تعلیم ہوں۔حال ہی میں عدنان شاہ نے اہلیہ حاجرہ شاہ کے ساتھ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی چار بیٹیوں کے حوالے سے گفتگو کی۔اداکار نے بتایا کہ جب ہماری چوتھی بیٹی ہوئی تو خاندان میں سے کسی نے افسردگی سے کہا کہ ہائے تمہارے گھر چوتھی مرتبہ بھی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر میں نے کہا آپ کو کیا مسئلہ ہے؟ آپ افسوس کررہی ہیں یا مبارکباد دے رہی ہیں؟عدنان شاہ کی اہلیہ نے کہا کہ ہم نے جواب دیا کہ ہمارے گھر آٹا دال ، راشن آپ ڈالیں گی؟ ہم خود پالیں گے۔اس دوران عدنان شاہ نے کہا کہ یہ اللہ کی خاص مہربانی ہے، میں اس رب کا شکر گزار ہوں کہ آج تک کبھی دل میں آیا ہی نہیں کہ بیٹا نہیں، اللہ پاک نے اولاد دی ہے وہی بہت بڑی بات ہے۔میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کے بچوں کو اسکول میں اداکار کی بچیاں ہونے کا فائدہ حاصل ہوا؟جواب میں عدنان شاہ نے کہا حاصل ہوتا ہے لیکن انہیں مشکلات بھی بہت ہوتی ہیں، کیونکہ سلیبریٹی کے بچے ہونے پر دوسرے بچوں میں احساسِ کمتری ہوتی ہے پھر وہ بُلی کرن شروع کردیتے ہیں۔اداکار کی اہلیہ حاجرہ شاہ نے کہا کہ میری بچیاں بہت زیادہ بُلی ہوتی ہیں بلکہ میری تو حکومت سے اپیل ہے کہ پاکستان میں ایسے  اسکولز بنائے جائیں جس میں صرف سلیبریٹیز کے بچے پڑھتے ہوں کیونکہ میری بچیاں اور میں یہ سب سہہ رہی ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں