برطانوی طلبا کیلئے سڑک پار کرتے ہوئے حادثات سے بچنے کیلئے’اسکرین ڈاؤن، آئیز اپ‘ مہم کا آغاز

0
14
برطانوی طلبا کیلئے سڑک پار کرتے ہوئے حادثات سے بچنے کیلئے’اسکرین ڈاؤن، آئیز اپ‘ مہم کا آغاز

فوٹو: فائلبرطانیہ میں طلبہ کو سڑک عبور کرتے ہوئے حادثات سے بچنے کیلئے موبائل فون کی بجائے راستے پر نظریں رکھنے کیلئے ’اسکرین ڈاؤن، آئیز اپ‘ مہم شروع کردی گئی۔انشورنس کمپنی کے سروے کے مطابق برطانیہ میں 12 سے 15 برس کے 95 فیصد بچوں کے پاس موبائل فون ہیں۔انشورنس کمپنی کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سیکنڈری اسکول کے طلبا سڑک پار کرتے ہوئے موبائل فون پر اتنے مگن ہوتے ہیں کہ ہر 5 میں سے ایک طالبعلم گاڑی سے ٹکرایا یا ٹکراتے ٹکراتے بچا۔سروے نتائج کے مطابق 84 فیصد نے سڑک پر موبائل فون کے استعمال کا اعتراف کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں