بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرک الٹنے سے7 افراد ہلاک

0
11
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرک الٹنے سے7 افراد ہلاک

ٹرک میں خشک میوہ جات کو لیجایا جارہا تھا اور ممکنہ طور پر ٹرک الٹنے کے بعد مزدور خشک میوہ جات کی بوریوں کے نیجے آکر دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے، بھارتی پولیس/ فائل فوٹوبھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹرک الٹنے سے ٹرک میں سوار 7 مزدور ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع گوڈا واڑھی میں پیش آیا جہاں ایک ٹرک  ڈرائیور کے کنٹرول سے نکل جانے کے باعث الٹ گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ خبر کے مطابق پولیس کا بتانا تھا کہ ٹرک میں ڈرائیور سمیت 9 افراد سوار تھے جو مزدوری کرتے تھے، ٹرک میں خشک میوہ جات تھے اور ممکنہ طور پر ٹرک الٹنے کے بعد مزدور خشک میوہ جات کی بوریوں کے نیچے آکر دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ہلاک اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں