بھارت: پھلوں کے جوس میں یورین ملانے والا دکاندار گرفتار

0
28
بھارت: پھلوں کے جوس میں یورین ملانے والا دکاندار گرفتار

پولیس نے غازی آباد میں ایک جوس بیچنے والے دکاندار اور 15 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا/ فوٹو بھارتی میڈیابھارت: پھلوں کے جوس  میں یورین ملا کر بیچنے  والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد شہر میں پیش آیا جہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوس بیچنے والے دکاندار اور ایک 15 سالہ لڑکے کو حراست میں لیا۔پولیس نے بتایا کہ عوام کی جانب سے جوس میں انسانی یورین ملا کر بیچنے والے دکاندار کیخلاف شکایت درج کروائی گئی تھی جس پر چھاپہ مارا گیا۔پولیس نے بتایا کہ دکان پر چھاپے کے دوران پولیس نے ایک کین کو انسانی یورین سے بھرا ہوا پایا، جس پر دکاندار اور 15 سالہ لڑکے کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کی گئی تاہم دکاندار تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا، جسے حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں