تارکین وطن پر ٹرمپ کے جھوٹے الزامات سے متاثر امریکی شہری کی شہر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

0
14
تارکین وطن پر ٹرمپ کے جھوٹے الزامات سے متاثر  امریکی شہری کی شہر کو بم سے اڑانے کی دھمکی

فوٹو: فائلسابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن کے خلاف  الزامات سے متاثر ہوکر امریکی شہری نے شہر کو  بم دھماکو سے اڑانے کی دھمکیاں کی دیدیں۔امریکی ریاست اوہائیو کے شہر اسپرنگ فیلڈ کےحکام کا کہنا تھا کہ ہیٹی کے تارکین وطن سے متعلق ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے جھوٹے الزامات کے بعد بم حملوں کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپرنگ فیلڈ کے میئر کا کہنا تھا کہ دھمکیاں کسی مقامی شہری کی طرف سے شہر میں تارکین وطن کی بڑہتی ہوئے تعداد پر غصے کا اظہار کرنے کیلئے دی گئیں تھیں،  شہری نے شہر مختلف علاقوں پر بم مارنے کی دھمکیاں دی تھیں۔انہوں نے کہا کہ شہری کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے کے بعد میونسپل حکام نے شہر کے ٹاؤن ہال کو خالی کرو ا دیا تھا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ پہلے مباحثے کے دوران دائیں بازو کے انتہاپسندوں کے مؤقف کو بڑھاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ہیٹی تارکین وطن اسپرنگ فیلڈ میں لوگوں کے پالتوں جانوروں کو چرا کر کھا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف لوگوں کو ڈرانے اور ان کی بھیانک تصویرکشی کرنے کے اپنے پرانے طرز عمل کو جاری رکھتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ہیٹی پناہ گزین  امریکی شہریوں کے کتے اور بلیوں کو چرا کر کھا رہے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں