فوٹو: فائلانگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیم کے ساتھ بطور فاسٹ بولنگ مینٹور کام جاری رکھیں گے اور دورہ پاکستان میں بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ جیمز اینڈرسن نے رواں برس جولائی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اکتوبر میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ٹیم میں اپنی دستیابی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے کہا کہ اس وقت تک تو مجھے ٹیم کے ساتھ پاکستان جانا ہے، دورہ نیوزی لینڈ میں بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گا اس کے بعد کچھ یقین سے نہیں کہہ سکتا۔انگلش ٹیم کے فاسٹ بولنگ مینٹور جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ابھی اس شعبے میں نیا ہوں سیکھ رہا ہوں۔