سابق امریکی صدر جارج بش کا ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق سے گریز

0
15
 سابق امریکی صدر جارج بش کا ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق سے گریز

بش دورکے نائب صدرڈک چینی نےگزشتہ ہفتےکاملا ہیرس کی حمایت کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی تھی/ فائل فوٹوواشنگٹن: امریکا کے سابق ری پبلکن صدر جارج ڈبلیو بش  نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق سے گریز کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق صدر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جارج ڈبلیوبش اورنہ ہی ان کی اہلیہ ظاہرکریں گےکہ نومبر میں کس کو ووٹ دینا ہے۔بش دورکے نائب صدرڈک چینی نےگزشتہ ہفتےکاملا ہیرس کی حمایت کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچادی تھی۔ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی ہے جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جب کہ ری پبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔ 

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں