طلاق سے ہنی سنگھ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟ گلوکار کا اہم انکشاف

0
12
طلاق سے ہنی سنگھ کی زندگی پر کیا اثر پڑا؟ گلوکار کا اہم انکشاف

سابق اہلیہ شالنی تلوار نے گلوکار پر تشدد کا الزام لگایا تھا اور جوڑے کے درمیان طلاق 2023 میں ہوئی تھی/ فوٹو اسکرین گریببالی وڈ کے مشہور گلوکار  و میوزک پروڈیوسر ہنی سنگھ نے اپنی طلاق سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد میری طبعیت بہتر ہونا شروع ہوگئی۔بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ہنی سنگھ نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی اور اپنی طلاق پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اہلیہ شالنی تلوار سے طلاق کے بعد میری زندگی میں چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ طلاق سے مجھے فرق نہیں پڑا، جب میری علیحدگی ہوئی، اس کے بعد صحت ٹھیک ہونا شروع ہو گئی اور میری دوائی بھی کم ہوئی، ایسا لگ رہا تھا کہ میں 7 سالوں میں پہلی بار دنیا دیکھ رہا ہوں۔گلوکار نے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو ہمیں میڈیا کے سامنے اپنی علیحدگی پر بات کرنے سے روکتا ہے۔گلوکار نے مزید انکشاف کیا کہ جب وہ لاس اینجلس میں اپنی ہٹ میوزک ویڈیو ’دیسی کلاکار‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے تو انہوں نے اداکارہ سوناکشی سنہا سے شادی کے تصور (concept) کے بارے میں بات کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست 2021 میں شالنی تلوار نے اپنے سابق شوہر ہنی سنگھ پر جسمانی اور ذہنی تشدد کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد  شالنی تلوار نے گلوکار اور ان کی خاندان کے خلاف عدالت سے رجوع بھی کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی سابق اہلیہ شالنی تلوار کے الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا، جوڑے کی شادی 13 سال چلی اور دونوں کے درمیان 2023 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں