’فیملی سے متعلق سوال بڑے مشکل لگتے ہیں‘، امیتابھ دوران شو پریشان ہوگئے

0
14
’فیملی سے متعلق سوال بڑے مشکل لگتے ہیں‘، امیتابھ دوران شو پریشان ہوگئے

حال ہی میں ’ کون بنے گا کروڑ پتی ‘ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران کنٹیسٹنٹ نے امیتابھ بچن نے ان سے فیملی سے متعلق سوال کیا تھا/فوٹوفائلبالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ان دنوں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 16 کی میزبانی کر رہے ہیں جس دوران کنٹیسٹنٹ میگا اسٹار سے بلا جھجھک سوالات کرتے ہیں لیکن یہ سوال کبھی کبھی بگ بی جیسے کرداروں کیلئے بھی پریشانی کا سبب بن جاتے ہیں۔حال ہی میں کون بنے گا کروڑ پتی کی قسط کے دوران کنٹیسٹنٹ نے امیتابھ سے جیا بچن سے شادی کے وقت اور اس کے بعد مصروف شیڈول کے دوران فیملی کیلئے وقت نکالنے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں امیتابھ بچن نے تسلیم کیا تھا کہ انھیں فیملی سے متعلق سوال پریشان کرتے ہیں۔کنٹیسٹنٹ کے سوال پر امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ ’کیا بتائیں؟ یہ جو لوگ یہاں آکر فیملی سے متعلق سوال کر لیتے ہیں ان سوالوں سے ہمیں بڑی مشکل ہوتی ہے‘۔بعد ازاں  امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ ’مجھے فلمی دنیا میں آئے کئی سال گزرگئے ہیں جب میں نے اپنا کیرئیر شروع کیا اس وقت میں 3 مختلف شفٹوں میں کام کرتا تھا، ایک شفٹ صبح 7 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوتی تھی جس دوران میں ایک فلم کیلئے کرتا تھا، دوسری شفٹ میں دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک ہوتی تھی جہاں میں دوسری فلم کی شوٹنگ کرتا تھا‘۔یاد رہے کہ کون بنے گا کروڑ  پتی کے ایک شو میں امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے بھی شکایت  کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امیتابھ بچن میسیج کا جواب بہت تاخیر سے کرتے ہیں جس پر ان کی بیٹی اور نواسی دونوں نے اتفاق کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں