ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی سے قبل بیٹی سے فون پر آخری چیز کیا کہی؟

0
12
ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی سے قبل بیٹی سے فون پر آخری چیز کیا کہی؟

ملائیکہ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ان کی کئی سال پہلے طلاق ہوگئی تھی لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے وہ لوگ ساتھ رہ رہے تھے__فوٹو: فائلبالی وڈ اداکارہ مائیکہ اروڑا کے والد  انیل مہتا کے خودکشی سے قبل کہے گئے آخری الفاظ سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے۔اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور امریتا اروڑا کے والد انیل مہتا نے بدھ کو عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ انیل مہتا نے ممبئی کے علاقے باندرا کی عمارت کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے لی تاہم پولیس کو خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔بتایا جارہا ہے کہ جس وقت انیل مہتا نے خودکشی کی ملائیکہ اس وقت والد کے گھر میں موجود نہیں تھیں۔انیل مہتا نے خودکشی سے قبل کیا کہا؟اداکارہ کے والد انیل نے چھلانگ لگانے سے قبل اپنی بیٹیوں امریتا اور ملائیکہ کو فون کیا تھا۔فون پر انہوں نے کہا کہ میں بہت تھک چکا ہوں اور اپنی زندگی سے بیزار ہوں، مجھے لگتا ہے میں بیمار ہوں۔ملائیکہ کی والدہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ اس صبح ان کے آنجہانی سابق شوہر نے معمول کے مطابق اخبار پڑھا اور بالکونی میں بیٹھے۔ملائیکہ کی والدہ نے انکشاف کیا کہ ان کی کئی سال پہلے طلاق ہوگئی تھی لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے وہ لوگ ساتھ رہ رہے تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں