نجومی نے 2011 میں رنبیر کپور کے لائف پارٹنر سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟

0
17
نجومی نے 2011 میں رنبیر کپور کے لائف پارٹنر سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟

پرانے کلپ میں منیشا نے رنبیر کی ہونے والی بیوی کے بارے میں بتایا اور ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں بھی پیشگوئی کی__فوٹو: فائلبالی وڈ اسٹار رنبیر کپور کے جیون ساتھی سے متعلق 2011 میں ایک نجومی نے دلچسپ پیشگوئی کی تھی جس کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق2011 میں اداکار نے سیمی گریوال کے مشہور ٹاک شو سیمی سیلیکٹس انڈیا موسٹ ڈیزائرایبل میں شرکت کی تھی۔شو میں ہر قسط کے دوران ٹیرَٹ کارڈ ریڈر (فال نکال کر مستقبل کی پیشگوئی کرنے والی) منیشا کھتوانی مہمانوں کے مستقبل کے پارٹنرز کے بارے میں پیشگوئیاں کیا کرتی تھیں۔رنبیر کپور بھی اسی طرح کی ایک قسط میں شریک ہوئے تھے جس کی ویڈیو اب دوبارہ منظرِ عام پر آئی ہے۔ اس پرانے کلپ میں منیشا نے رنبیر کی ہونے والی بیوی کے بارے میں بتایا اور ان کی ازدواجی زندگی کے بارے میں بھی پیشگوئی کی۔رنبیر کپور کی شادی کی پیشگوئی کرتے ہوئے منیشا نے کہا جس سے آپ شادی کریں گے، وہ بہت جذباتی اور محبت کرنے والی شخصیت ہوگی، اس کا اپنا ایک کیریئر ہوگا اور وہ آپ کے کام کو بہت اچھی طرح سمجھے گی۔ آپ دونوں کے درمیان گہری دوستی ہوگی کیونکہ آپ اس قسم کے شخص ہیں جسے تعلقات میں جانے سے پہلے دوستی کی ضرورت ہوتی ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ رنبیر اور عالیہ میں کئی سال تک گہری دوستی رہی اور وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے۔واضح رہے کہ رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جب کہ دونوں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کے والدین بھی بنے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں