نکاراگوا کی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا قانون کی منظوری دے دی

0
13
نکاراگوا کی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا قانون کی منظوری دے دی

فوٹو: فائلنگاراگوا کی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق قانون کی منظوری دیدی، خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 سال قید اورجرمانہ ہوگا۔خبرایجنسی کے مطابق نئے قانون کے تحت حکومت سے غیر مصدقہ معلومات میڈیا میں شائع   یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے اور عوام میں خوف پھیلانے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ  غلط معلومات پھیلا کر سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔نکاراگوا کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد نیا قانون منظوری کیلئے ملک کے صدر ڈینیئل اورٹیگا کے پاس دستخط کیلئے بھجوا دیا گیا۔نئے قانون سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کا کہنا تھا کہ مخالفین کی آواز دبانے کیلئے حکومت نے سوشل میڈیا قانون منظورکیا، یہ قانون ملک میں صحافت کو بھی جرم بنا دیتا ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا نیا قانون شہریوں اور میڈیا کے اظہار آزادی کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں