پاکستان کی سلیمہ امتیاز آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد

0
19
پاکستان کی سلیمہ امتیاز  آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزد

سلیمہ امیتاز یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں__فوٹو: پاکستان کرکٹ بورڈپاکستان کی خاتون امپائر سلیمہ امتیاز کی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزدگی ہو گئی ہے۔ سلیمہ امیتاز  یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں, اس نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کرسکیں گی۔سلیمہ امتیاز  آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف ڈیولپمنٹ امپائرز میں نامزدگی کے بعد جنوبی افریقا ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔52 سالہ سلیمہ امتیاز نے 2008 میں اپنے امپائرنگ کیرئیر کا آغاز کیا تھا، وہ انٹرنیشنل ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کی والدہ ہیں۔ سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ صرف میرے لیے نہیں پوری قوم کے لیے خوشی کا موقع ہے، اس نامزدگی سے دیگر خواتین کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہو گی۔واضح رہے کہ پی سی بی نے ساؤتھ افریقا کے خلاف سیریز اور اس سیزن کے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں