پاکستان کے اویس منیر اور اسجد اقبال نے اسنوکر ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی

0
24
پاکستان کے اویس منیر اور اسجد اقبال نے اسنوکر ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی

دونوں کھلاڑی اپنے اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر ہیں— فوٹو: سوشل میڈیامنگولیا میں جاری اسنوکر ورلڈکپ میں پاکستان کے اویس منیر اور اسجد اقبال نے اپنے تیسرے میچ  جیت کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنالی۔اویس منیر نے تیسرے میچ میں ایران کے سیاوش موزایانی کو 3-1 کے اسکور سے شکست دی، اویس منیر نے پہلا فریم ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور اگلے تینوں فریمز مسلسل جیتے، ان کی جیت کا اسکور 9-63، 78-34، 59-50 اور 73-13 رہا۔دوسری جانب اسجد اقبال نے قطر کے علی العبید علی کو شکست دے کر گروپ میں اپنی برتری قائم رکھی، اسجد اقبال کی کامیابی کا اسکور 59-36، 26-63، 58-19 اور 70-58 رہا۔دونوں کھلاڑی اپنے اپنے گروپ میں پہلے نمبر پر  ہیں اور براہ راست پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں