پی سی بی نے ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اینالسٹ فارغ کردیے

0
103
پی سی بی نے  ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اینالسٹ فارغ کردیے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر اینالسٹس کی اسکروٹنی کی گئی: ذرائع__فوٹو: فائللاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے اینالسٹ فارغ کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر اینالسٹس کی اسکروٹنی کی گئی، ڈیٹا و ویڈیو اینالسٹس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کمیٹی نے ڈیٹا و ویڈیو اینالسٹس کا مختلف امور پر امتحان لیا ، 26 میں سے 11 اینالسٹس ٹیسٹ میں پاس نہ ہوئے۔ذرائع کے مطابق 11 اینالسٹس کو فوری طور پر پی سی بی نے فارغ کردیا ہے جب کہ 15 اینالسٹس کو اب مختلف ٹیموں کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں