چیمپئنز ون ڈے کپ کے چوتھے دن مارخورز نے اسٹالینز کو 126رنز سے شکست دے دی

0
27
چیمپئنز ون ڈے کپ کے چوتھے دن مارخورز نے اسٹالینز کو 126رنز سے شکست دے دی

مارخورز کی ٹیم پہلے بیٹنگ میں 231 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، جواب میں اسٹالینز کی پوری ٹیم 105 رنز پر پویلین پہنچ گئی— فوٹو: پی سی بیچیمپئنز ون ڈے کپ کے چوتھے دن مارخورز نے اسٹالینز کو 126رنز سے شکست دے دی۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں مارخورز نے اسٹالینز کے خلاف پہلے بیٹنگ کی، جارح مزاج بیٹر افتخار احمد نے 66 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 60ر نز بنائے، سلما ن علی آغا نے 72 گیندوں پر 51رنز کی اننگز کھیلی۔ٹیم 45 اوورز میں 231رنز پر آؤٹ ہوئی۔ جہانداد خان نے 4 اور مہران ممتاز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔جوابی اننگز میں اسٹالینز کے بیٹر زاہد محمود اور سلمان آغا کی گھومتی گیندوں کا مقابلہ نہ کرسکے اور صرف 105رنز پر پویلین پہنچ گئے۔اسٹار بیٹر بابر اعظم 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زاہد محمود نے صرف 18 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں اور سلمان علی آغا نے 21 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔فیصل آباد: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دے دی فیصل آباد: مارخورز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 231 رنز بناکر آوٹ ہوئی فیصل آباد: افتخار احمد 60 اور سلمان آغا نے 51 رنز کی اننگز کھیلی فیصل آباد: عبدالصمد 37 ، محمد رضوان 33 اور فخرزمان نے 20 رنز بنائے فیصل آباد: جہانداد خان نے 4 اور مہران ممتاز نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا فیصل آباد: ہدف 232 رنز کے تعاقب میں اسٹالینز 24 ویں اوور میں 105 رنز پر آوٹ ہوگئی فیصل آباد: بابراعظم 45 اور شان مسعود 19 رنز بناکر نمایاں رہے فیصل آباد: مارخورز کے زاہد محمود نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا فیصل آباد: سلمان آغا 3 نسیم شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں