کوشش ہے چیمپئنز کپ میں اچھا پرفارم کرکے قومی ٹیم میں کم بیک کروں: فہیم اشرف

0
29
کوشش ہے چیمپئنز کپ میں اچھا پرفارم کرکے قومی ٹیم میں کم بیک کروں: فہیم اشرف

کوشش یہی ہوتی ہے کہ جس ٹیم کیلئے کھیلوں اپنا بہترین دوں: فہیم اشرف—فوٹو: فائلپاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اور چیمپئنز کپ میں ڈولفنز کی نمائندگی کرنے والے فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ بطور پلیئر میں اپنی کارکردگی سے کبھی بھی مطمئن ہوکر نہیں بیٹھتا، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار پہلے سے بہتر کروں۔فیصل آباد میں جاری چیمپئنز کپ میں فہیم اشرف ڈولفنز کی جانب سے ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔فہیم اشرف نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ جس ٹیم کیلئے کھیلوں اپنا بہترین دوں، جب تک دم ہے کرکٹ کھیل رہا ہوں، دم نہیں ہوگا تو کرکٹ چھوڑ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ تمام بہترین پلیئرز ہی چیمپئنز کپ میں شرکت کر رہے ہیں، ہمیشہ سب کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنا سو فیصد پرفارمنس دیں، ہم سب کا کام پرفارم کرنا ہے، اس کے بعد جو ہونا ہے وہ ہمارے ہاتھ میں نہیں۔فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ چیمپئنز کپ سے سیزن کا آغاز ہے، یہ ہر پلیئر کیلئے کافی اہم ٹورنامنٹ ہے، ہر پلیئر کی کوشش ہوگی کہ اس ٹورنامنٹ میں اچھی پرفارمنس دے،کوئی کم بیک کی کوششش کرے گا، کوئی اس ٹورنامنٹ سے جگہ پکی کرنے کی کوشش کرے گا، نوجوان پلیئرز کیلئے یہ بہت اہم موقع ہے تاکہ وہ یہاں پرفارم کرکے نظروں میں آئیں۔انہوں نے کہاکہ جو یہاں پرفارم کرے گا وہ سلیکٹر کی نظر میں بھی آئے گا اور فرنچائز کی توجہ بھی لے گا۔اس کے علاوہ فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ خواہش اور کوشش ہمیشہ یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں اچھا پرفارم کروں، کوشش ہوگی کہ یہاں اچھا پرفارم کرکے چیمپئنز ٹرافی کیلئے کم بیک کروں۔فہیم اشرف نے کہا کہ کبھی کبھار میچز دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اس کنڈیشن میں کچھ کر سکتا تھا، جو نصیب میں ہوتا ہے، وہ ضرور ملتا ہے، اگر نصیب میں نہیں ہوتا تو نہیں ملتا ،کیریئر میں اپ اینڈ ڈاؤن ہوتا ہے، پیلئرز کو اپنا یقین نہیں چھوڑنا چاہیے، ایک اچھی کارکردگی آپ کیلئے تمام راہیں کھول دیتی ہیں، شاید میں نے بھی خود کے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں