کیا نیا کپتان روہت شرما، کوہلی، اسٹیو اسمتھ کو لاکر ٹیم مضبوط کردے گا؟ کامران اکمل پھٹ پڑے

0
25
کیا نیا کپتان روہت شرما، کوہلی، اسٹیو اسمتھ کو لاکر ٹیم مضبوط کردے گا؟ کامران اکمل پھٹ پڑے

ایشیا کپ، ون ڈے ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ہارے تو تبدیلی نہیں آئی، اب کیوں کپتان تبدیل کرنا ہے؟ سابق کرکٹر—فوٹو: فائللاہور: پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کپتان تبدیل کرنے کے حوالے سے سوالات اٹھا دیے۔لاہور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ ہیوی ویٹ جب بھی آتے ہیں تو کپتان تبدیل کرنے کی بات کیوں کرتے ہیں ،کیا کپتان ان کا فیورٹ نہیں ہوتا اور وہ اپنی پسند کا کپتان چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ، ون ڈے ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھی ہارے تو تبدیلی نہیں آئی، اب کیوں کپتان تبدیل کرنا ہے؟ اس سے کیا فائدہ ہو گا؟ بابرا عظم کو چیمپئنز ٹرافی تک رہنے دیں، کیا فرق پڑتا ہے۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میرا ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا نیا کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، اسٹیو اسمتھ اور مچل اسٹارک کو لے آئے گا اور ٹیم کو مضبوط کردے گا؟ کھیلنا تو ان ہی کھلاڑیوں نے ہے اور اسی سسٹم میں کھیلنا ہے، میں کہتا ہوں کہ کپتان کوچ، سلیکٹرز سب اپنا سسٹم بہتر کریں، سوچ تبدیل کریں ، اسی سسٹم میں کھیلنا ہے تو تبدیلی کا کوئی فائدہ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے اپنا قبلہ درست کریں، دیکھیں ڈومیسٹک کرکٹ اور کلب کرکٹ میں کیا ہوتا تھا ، اگر بنیاد درست نہ کی تو ایسے بلنڈرز ہوتے رہیں گے اور کبھی کپتانوں کی تبدیلی سے فرق نہیں پڑے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں