فوٹو: فائلکینیا میں چند روز کے اندر ہی اسکول میں آتشزدگی کا تیسرا واقعہ پیش آگیا، آگ سے اسکول کی ہاسٹل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز کینیا کے ایک پرائمری بورڈنگ اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 17 سے زائد بچے ہلاک ہوگئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دارالحکومت نیروبی سے 150 کلومیٹر دور سینٹرل ہائی لینڈز کے ایک پرائیویٹ بورڈنگ اسکول ‘Hillside Endarasha Academy’ میں پیش آیا جہاں 800 طلبہ رہائش پزیر تھے۔بعد ازاں ہفتے کے روز ازیولو کاؤنٹی کے ایک گرلز اسکول میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آگیا تھا جس میں متعدد طالبات جھلس کر زخمی ہو گئیں تھیں تاہم پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تھی۔اب گزشتہ روز کینیا کی مرکزی کاؤنٹی میرو میں نجیا بوائز اسکول کی ہاسٹل میں آتشزدگی سے 150 کے قریب طلبا کی رہائشی ہاسٹل کی عمارت مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق نجیا ہاسٹل کے تمام طلبہ واقعے کے وقت ہاسٹل سے باہر تھے اس لیے واقعے میں طلبہ اور دیگر عملہ محفوظ رہا۔کینیا میں تواتر سے اسکولوں میں آتشزدگی کے واقعات پر نوٹس لیتے ہوئے کینیا کے صدر نے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔