ہماری فیملی پاکستان کا ’کپور خاندان’ ہے لیکن میرے والد کسی کی سفارش نہیں کرتے: مومل شیخ

0
17
ہماری فیملی پاکستان کا ’کپور خاندان' ہے لیکن میرے والد کسی کی سفارش نہیں کرتے: مومل شیخ

میرے والد جاوید شیخ ایسی طبیعت کے شخص ہیں کہ وہ کبھی کسی کام کے لیے ان کی سفارش نہیں کرتے: اداکارہ کی انٹرویو میں گفتگو__فوٹو: فائلپاکستان کے لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کی بیٹی اداکارہ مومل شیخ نے اپنے خاندان کو پاکستان کا کپور خاندان قرار دے دیا۔حال ہی میں مومل شیخ کا اداکارہ اشنا شاہ کو دیے گئے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ اپنے شیخ خاندان کو بالی وڈ کے شہرہ آفاق کپور خاندان سے مِلا رہی ہیں۔انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مومل شیخ نے کہا کہ اگر ہماری فیملی کے ساتھ بہروز سبزواری (جاوید شیخ کے بہنوئی) اور سلیم شیخ (جاوید شیخ کے چھوٹے بھائی) کے اہلخانہ کو بھی ملایا جائے تو ایک طرح ہمارا خاندان بھارت کے معروف شوبز خاندان ‘کپور’ جیسا ہوجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے والد جاوید شیخ ایسی طبیعت کے شخص ہیں کہ وہ کبھی کسی کام کے لیے ان کی سفارش نہیں کرتے، کسی کو وہ فون کال کرکے اپنے بچوں کی مدد کرنے کا نہیں کہتے۔اداکارہ کی اس بات پر میزبان اشنا شاہ نے پوچھا کہ اس بات کا کیا مقصد ہے؟ یہ بات کیوں کررہی ہیں؟ اس پر مومل نے جواب دیا کہ جیسے کپور خاندان والے بولتے ہیں کہ وہ کپور ہیں اور وہ نیپوٹزم کو پروان چڑھاتے ہیں لیکن ہمارا کا خاندان ایسا بالکل نہیں کرتا۔مومل شیخ کا کہنا تھا کہ میرے خاندان میں کسی کو بھی کسی فون کال پر کام نہیں دیا جاتا، میں نے بھی شوبز میں اپنی جگہ خود بنائی ہے، مجھے اپنے ٹیلنٹ اور کام پر اس انڈسٹری میں جگہ ملی، میرے والد کی سفارش پر نہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں