یہ واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہتھیار نہیں ڈالوں گا: فائرنگ واقعہ کے بعد ٹرمپ کا بیان

0
27
یہ واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہتھیار نہیں ڈالوں گا: فائرنگ واقعہ کے بعد ٹرمپ کا بیان

ٹرمپ بندوق بردار شخص سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر تھے —فوٹو: فائلفلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک فائرنگ کے واقعہ کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے  آگیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی،جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ  اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے۔امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعہ کو ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دے دیا۔پام بیچ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بندوق بردار شخص سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر تھے۔ حکام کو AK-47 قسم کا اہتھیار ملا ہے ، سیکریٹ سروس نے حفاظتی اقدام کے طور پر فائرنگ بھی کی۔اس فائرنگ کے واقعہ کے بعد ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں محفوظ اور بالکل ٹھیک ہوں، اس قسم کے واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، میں کسی صورت ہتھیارنہیں ڈالوں گا۔خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی میں انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی تھی جس سے وہ زخمی ہوئے تھے جبکہ فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں