Sunday, May 29, 2022
HomeTechnologyماحول دوست ہیڈفون؛ موسیقی سننے کے ساتھ آلودگی بھی ختم کریں

ماحول دوست ہیڈفون؛ موسیقی سننے کے ساتھ آلودگی بھی ختم کریں

آلودگی کی ایک قسم صوتی آلودگی ہے، لیکن پاکستان میں بد قسمتی سے اسے اب تک آلودگی سمجھا ہی نہیں جاتا۔

پریشر ہارن، گاڑیوں اور تقریبات میں کان پھاڑ دینے والی تیز موسیقی غیر محسوس طریقے سے عوام کو متعدد نفسیاتی اور جسمانی عوارض میں مبتلا کر رہی ہے۔ جس میں نفسیاتی مسائل سہر فرست ہیں۔ رہی سہی کسر غیر معیاری ہینڈز فری اور ہیڈ فونز پوری کردیتے ہیں۔

دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں صوتی آلودگی کے سد باب کے لیے اسپیکر اورہیڈفونز کے لیے بھی ایک معیار متعن کیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان ممالک میں ماحول دوست ہینڈز فری اور ہیڈ فونز کی تیاری پر زور دیا جا رہا ہے۔

بڑھتی ہوئی آلودگی کے تناظر میں امریکا کی آئی او ٹی (انٹرنیٹ آف تھنگس) اور ویئر ایبل ڈیوائسز بنانے والی کمپنی ible نے کنزیومر الیکٹرا نکس شو2022 میں اپنے منفرد ہیڈ فون ’ ایئر ویڈا ای 1‘ بھی پیش کیے۔

ان ماحول دوست ہیڈ فونز کو الیکٹرانکس شو میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی۔ یہ ایئر پیوریفائر ہیڈ فونز صارفین کو موسیقی سے محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اطراف میں موجود ہوا کو صاف کرنے کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں۔

یہ ہیڈ فون کس طرح کام کرتا ہے ؟

یہ وائرلیس ہیڈ فون دوسرے ہیڈ فون کی طرح اسمارٹ فون کی بدولت میوزک پلے کرتا ہے، لیکن اس دوران اس میں لگے مائیکرو اسکوپک جنریٹر سے ایک مرکب ہوا میں خارج ہوکراطراف میں موجود سگریٹ کے دھویں، بیکٹریا، پولین اور وائرس کو 99 فیصد تک ختم کردیتا ہے۔

 یہ ڈیوائس آلوگی کی سب سے مہلک قسم  پی ایم 2.5  کا بھی خاتمہ کرتی ہے جو کہ سب سے زیادہ گاڑیوں کے دھویں سے خارج ہوتی ہے۔ اس ہیڈ فون کی تعارفی قیمت 199 پاؤنڈ( 270 ڈالر) رکھی گئی ہے۔

پی ایم 2.5 کیا ہے ؟

فائن پارٹیکیولیٹ میٹر ( پی ایم 2.5) ہوا کی آلودگی میں پایا جانے والا نہایت باریک کیمیائی جُز ہے جو دمہ، پھیپھڑوں کینسر اور فالج جیسی بیماریوں کا سبب بنتاہے۔ ہوا میں اس کی مقدار زیادہ ہونے کے وجہ سے حد نگاہ کم ہوجاتی ہے۔

 ایئر کوالٹی انڈیکس میں اس کی 0 سے 50 مقدار قابل قبول ہے لیکن 51 اور اس سے زیادہ مقدار عام افراد خصو صاً امراض تنفس کے مریضوں کے لیے نہایت مہلک ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments