امریکی اداکارہ سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئیں

0
20
امریکی اداکارہ سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہوگئیں

فوٹو: فائلامریکی اداکارہ و گلوکارہ سیلینا گومز نے اپنے کیرئیر میں کامیابیوں کا ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ارب پتی افراد کی فہرست میں جگہ بنا لی۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق 32 سالہ سیلینا گومز بطور سرمایہ کار اور انٹراپرینوئیر معاشی میدان میں بھی کامیابیاں سمیٹے ہوئے امریکا کے نوجوان اور سیلف میڈ ارب پتی افراد میں شامل ہو گئی ہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سیلینا گومز کے اثاثوں کی مالیت 1.3 بلین ڈالرز ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلینا گومز کی دولت میں کچھ حصہ تو ان کی اداکاری، گلوکاری اور برانڈ پارٹنرشپ کے ذریعے آیا ہے تاہم ملکیت کا بہت بڑا حصہ نوجوانوں اور انفلوئنسرز میں مقبول ان کے پانچ سال پرانے میک اپ برانڈ ’ریر بیوٹی‘ کا کمایا ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میک اپ کے علاوہ سیلینا گومز نے ذہنی صحت سے متعلق ’ونڈر مائنڈ‘ میں بھی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ سیلینا گومز کے انسٹاگرام پر 424 ملین فالوورز ہیں جبکہ مقبولیت کے اعتبار سے انہیں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیات میں تیسرے پوزیشن حاصل ہے، ان کے مدمقابل 638 ملین اور لیونل میسی کے 504 ملین فالوورز ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں