ان 4 قسطوں کو ہٹایا جائےجن میں ہمارا کانٹینٹ (مواد) ہماری مرضی کے بغیر استعمال کیا گیا ہے، اے این آئی/ فائل فوتونئی دہلی: بھارتی خبر رساں ایجنسی ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) نے ویب سیریز ‘قندھار ہائی جیک’ میں اپنا کانٹینٹ (ویڈیوز) استعمال کرنے پر اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر کیس کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے نیٹ فلکس اور بھارتی ویب سیریز ’آئی سی 814: دی قندھار ہائی جیک‘ کے پروڈیوسر پر عدالتی جارہ جوئی (عدالتی کیس) کا آغاز کردیا ہے۔ اے این آئی نے نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا کہ ویب سیریز میں کے ان 4 قسطوں کو ہٹایا جائے جن میں ہمارا کانٹینٹ (مواد) ہماری مرضی کے بغیر استعمال کیا گیا ہے۔ خبر کے مطابق اے این آئی کے قانونی مشیر کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس نے ہماری کاپی رائٹ فوٹیجز اور ٹریڈ مارک استعمال کیا۔ یاد رہے نیٹ فلکس کی ویب سیریز قندھار ہائی جیک کچھ دن قبل بھی خبروں کی زینت بنی تھی جب ویب سیریز میں ہائی جیکرز کے لیے بھولا اور شنکر کے نام استعمال کیے جانے پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوا اور اس پر بھارتی حکومت نے نیٹ فلکس کی ہیڈ آف کانٹینٹ کو طلب بھی کیا تھا۔بعد ازاں نیٹ فلکس انڈیا کی ہیڈ آف کانٹینٹ مونیکا شیرگل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ جو ناظرین 1999 میں ہونے والی ہائی جیکنگ سے واقف نہیں ان کے لیے اعلان دستبرداری (ڈسکلیمر) میں تبدیلی کردی گئی ہے اور اس میں ہائی جیکرز کے اصل اور کوڈ نام دونوں شامل کیے گئے ہیں۔