شوہر کو طلاق دینے کے بعد دبئی کی شہزادی نے ’طلاق‘ نامی پرفیوم متعارف کرادیا

0
6
شوہر کو طلاق دینے کے بعد دبئی کی شہزادی نے ’طلاق‘ نامی پرفیوم متعارف کرادیا

  رواں برس جولائی میں شیخہ مہرہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کو طلاق دی تھی/fفوٹوبشکریہ سوشل میڈیا متحدہ عرب امارات کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرہ نے شوہر سے طلاق کے بعد ’Divorce‘ نام سے ہی  پرفیوم لانچ کردیا۔ شہزادی مہرہ نے انسٹاگرام پر اپنے پرفیوم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی،  ان کے پرفیوم کی سیاہ بوتل پر نام ’divorce‘ درج ہے۔پرفیوم لانچ سے قبل شہزادی نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے برانڈ، مہرا ایم 1  پرفیوم  کا ایک ٹیزر بھی شیئر کیا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔شیخہ مہرہ نے گزشتہ سال اپریل میں بزنس مین شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم سے شادی کی تھی اور رواں سال مئی میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔اس کے بعد رواں برس جولائی میں ہی شیخہ مہرہ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اپنے شوہر کو طلاق دی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں