چیمپئنز کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں، بونس پوائنٹ کا قانون تبدیل

0
13
چیمپئنز کپ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں، بونس پوائنٹ کا قانون تبدیل

اب ٹیموں کو رنز یا وکٹ کے مارجن کی بجائے رن ریٹ کے فرق کی بنیاد پر بونس پوائنٹ ملے گا— فوٹو:فائلپاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز کپ ون ڈے کی پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کرتے ہوئے بونس پوائنٹ کا قانون تبدیل کردیا۔پی سی بی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بونس پوائنٹ کے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے اور نئی پلیئنگ کنڈیشنز میں ٹیموں کا بونس پوائنٹ نیٹ رن ریٹ کے فرق پر ہوگا، ایک رن فی اوور کے فرق پر ایک بونس پوائنٹ، دو رنز کے فرق پر دو بونس پوائنٹ ہوں گے۔ تین رن فی اوور کے رن ریٹ فرق پر 3 بونس پوائنٹ ملیں گے۔ اس سے قبل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ٹیموں کو وکٹ یا رنز کے مارجن سے جیت کی بنیاد پر بونس پوائنٹ ملنا تھے۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق اس تبدیلی کا فیصلہ ایونٹ میں مقابلوں کو دلچسپ بنانے اور مثبت و جارح کرکٹ کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا۔پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق ایونٹ میں اگر کوئی میچ اننگز مکمل ہوئے بغیر واش آؤٹ یا منسوخ ہوا تو اس پر کسی ٹیم کو کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا۔350 رنز اسکور کرنے پر ایک اور 375 کرنے پر دو بونس پوائنٹ ملیں گے جبکہ پہلے پاوور پلے میں تین وکٹیں لینے یا 80 رنز کرنے پر بھی بونس پوائنٹ حاصل ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں