یہودی انتہا پسندوں نے فلسطینیوں کے درجنوں جانوروں کو زہر دیکر ہلاک کردیا

0
23
یہودی انتہا پسندوں نے فلسطینیوں کے درجنوں جانوروں کو زہر دیکر ہلاک کردیا

یہودی انتہا پسندوں نے فلسطینیوں کے فارم میں 50 سے زائد بھیڑ بکریوں کو زہر دیا جس سے وہ ہلاک ہوگئیں__فوٹو: اسکرین گریب یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے فلسطینیوں کے متعدد بھیڑ بکریوں کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا۔بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق یہودی انتہا پسندوں نے فلسطینیوں کے فارم میں 50 سے زائد بھیڑ بکریوں کو زہر دیا جس سے وہ ہلاک ہو گئیں۔انتہا پسندوں نے جانوروں کے پینے والے پانی میں زہر ملایا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید تیزی آگئی ہے اور تازہ ترین حملوں میں مزید 26 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ غزہ شہر کے پناہ گزین اسکول پر فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو بیت لاحیہ کا علاقی خالی کرنے کا حکم دے دیا جبکہ مغربی کنارے میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فورسز کی گاڑی پر نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں