بٹ کوائن کی مدد سے ایک سال سے دنیا گھومنے والا لڑکا، دلچسپ کہانی سامنے آگئی

0
12
boy who has been traveling the world with the help of Bitcoin

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کرپٹو کرنسیوں کے متعلق بیشتر ممالک میں ابھی بحث جاری ہے کہ انہیں قانونی حیثیت دی جائے یا نہیں مگر بھارت کا ایک شخص ہے جو گزشتہ ایک سال سے بٹ کوائن کے ذریعے پوری دنیا میں گھوم رہا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس 33سالہ شخص کا نام ہتیش میتلانی ہے۔ سوشل میڈیا پر اسے ’پیکو ڈی لا انڈیا‘ (Peco de la India) کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ہتیش نے 2021ءمیں اپنے بین الاقوامی سفر کا آغاز کیا تھا اور اب اسے ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے ملکوں ملکوں گھومتے ہوئے اور اس تمام سفر میں اب تک اس نے صرف ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن کی استعمال کی ہے۔ ہتیش اب تک تھائی لینڈ، کمبوڈیااور جنوبی افریقہ سمیت 25ممالک کی سیر کر چکا ہے۔

اپنی سوشل میڈیا پروفائل میں ہتیش نے لکھ رکھا ہے کہ ”میں اندور کا رہنے والا ایک سندھی لڑکا ہوں۔ میں نے 2013ءمیں سفر کے لیے ماں باپ کا گھر چھوڑا۔“ ہتیش نے اندور میں تعلیم پائی اور کام کی غرض سے اومان اور مسقط میں مقیم رہا اور وہیںسے 2016ءمیں اس نے دنیا کی سیاحت پر نکلنے کی منصوبہ بندی کر لی۔ 

ایسا نہیں ہے کہ ہتیش کے پاس بہت رقم ہے اور وہ صرف خرچ ہی کرتا پھر رہا ہے۔ وہ بتاتا ہے کہ جب اس کے پاس رقم ختم ہو جاتی ہے وہ جس ملک میں ہوتا ہے وہیں سڑکوں پر کام شروع کر دیتا ہے۔ وہ لوگوں کو انگریزی سکھاتا ہے، ہاسٹلز میں کام کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ جب جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں تھا اور اس کے پاس پیسے ختم ہو گئے تو وہاں وہ مونگ پھلی فروخت کرتا رہا۔

2019ءمیں وہ واپس بھارت آیا اور کورونا وائرس کی وباءکے باعث پھنس کر رہ گیا۔ اس دوران اسے ایک دوست کے ذریعے بٹ کوائن کے بارے میں علم ہوا اور اس نے اس میں سرمایہ کاری شروع کر دی اور 2021ءمیں بٹ کوائن کے ذریعے اپنے عالمی سفر کے شوق کو پورا کرنے نکل کھڑا ہوا۔ اس نے بھارت کے شہر بنگلور سے اس سفر کا آغاز کیا اور متعدد بھارتی شہروں بٹ کوائن کے سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کرتا ہوا تھائی لینڈ چلا گیا اور اس کا یہ سفر تاحال جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں