عمران ہاشمی کے پاکستان آنے سے متعلق سوال پر حمائمہ ملک کا جواب وائرل

0
18
عمران ہاشمی کے پاکستان آنے سے متعلق سوال پر حمائمہ ملک کا جواب وائرل

اگر کبھی عمران ہاشمی میرے ساتھ پوڈ کاسٹ میں آئے تو ان سے پوچھوں گی کہ وہ اتنا اپنے آپ میں کیوں رہتے ہیں؟معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے پاکستان آنے سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب دیا جو سوشل میڈیا پر موضوعِ گفتگو ہے۔کچھ روز قبل بھارتی صحافی شہریار فریدون نے  فیروز خان اور ان کی بہن حمائمہ ملک کا آن لائن انٹرویو کیا جس میں دونوں بہن بھائی سے دلچسپ سوالات کیے گئے۔

دوران انٹرویو جب صحافی نے سوال کیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آئیں تو آپ کیا کریں گی؟ ساتھ ہی صحافی نے 2 فرضی آپشنز بھی دیے کہ ان کو ائیر پورٹ سے برقع پہنا کر لائیں گی تاکہ وہ لڑکیوں سے محفوظ رہیں یا پھر تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا کہیں گی؟صحافی کے آپشنز میں سے اداکارہ نے کسی کا انتخاب نہیں کیا اور جواب دیا کہ میں تو تمام لڑکیوں کو بتا دوں گی کہ عمران ہاشمی آ رہے ہیں، آپ لوگ ائیر پورٹ چلی جائیں تو وہ توجہ حاصل کرکے خوش ہو جائیں گے۔حمائمہ ملک نے کہا کہ برقع پہنا کر ائیر پورٹ سے لانے کے آپشن پر غور کیا جا سکتا ہے، یہ عمران کو پسند آئے گا لیکن عمران ہاشمی کو اپنی مقبولیت بہت پسند ہے، انہیں اچھا لگتا ہے جب لوگ ان کے گرد جمع ہوتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر کبھی عمران ہاشمی میرے ساتھ پوڈ کاسٹ میں آئے تو ان سے پوچھوں گی کہ وہ اتنا اپنے آپ میں کیوں رہتے ہیں؟اس کے علاوہ حمائمہ ملک نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی ڈائریکٹر سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ حمائمہ ملک اور عمران ہاشمی نے 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم راجہ نٹور لال میں بطور ہیرو ہیروئن کام کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں