وہ پاکستانی ایتھلیٹس جو اولمپکس میں میڈل جیت سکتے تھے مگر پیرس نہیں پہنچ سکےپیرس اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ کی کیٹگری میں نوح بٹ اور انعام بٹ پاکستان کی نمائندگی کر سکتے تھے اور ان سے میڈل جیتنے کی بھی امید تھی۔ گذشتہ انٹرنیشنل مقابلوں میں انھوں نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس کا مقابلہ کیا اور جیتے بھی لیکن کیا وجوہات تھیں جن کے باعث یہ کھلاڑی پیرس اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکے؟