امیتابھ اور جیا کی شادی 1973 میں ہوئی تھی، ان کے دو بچے ابھیشیک بچن اور شویتا نندا ہیں/ فائل فوٹوبالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ اداکارہ جیا بچن آج کل شوبز سے مکمل کنارہ کشی اختیار کرکے سیاست پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔امیتابھ اور جیا کی شادی 1973 میں ہوئی تھی، ان کے دو بچے ابھیشیک بچن اور شویتا نندا ہیں۔شادی کو کئی دہائیاں گزرجانے کے باوجود امیتابھ اور جیا بچن کے پرانے انٹرویو مداحوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہیں کیوں کہ یہ انٹرویوز ان کے شاندار کیرئیر کے ساتھ ان کے رشتے کے حوالے سے بھی خوبصورت یادیں سمیٹے ہوئے ہیں۔ ایسا ہی ایک انٹرویو 1983 کا ہے جب جیا بچن نے فلموں سے وقفہ لیا ہوا تھا اور اس انٹرویو میں انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی کی وجہ اپنی دو اولادوں کے بجائے تین بچوں کو قرار دیا تھا جس پر ناظرین چونک گئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس انٹرویو کے دوران جب جیا بچن سے فلموں سے کنارہ کشی کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گھر میں 3 بچوں کے ساتھ مصروف رہتی ہیں۔فلموں میں واپسی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے ابھی پراجیکٹ شروع نہیں کیا کیوں کہ مجھے 3 بچے سنبھالنے پڑتے ہیں جس پر میزبان نے ان سے سوال کیا تھا کہ تین بچے کون ہیں؟ اس پر جیا بچن کے بجائے امیتابھ بچن نے جواب دیا تھا کہ’ دو ہمارے بچے (ابھیشیک اور شویتا) ہیں اور ایک میں خود‘ ۔
اس کے بعد کافی ود کرن کے ایک شو میں جیا بچن نے بھی امیتابھ کو گھر کے سب سے بڑے بچے سے تشبیہ دی تھی۔دوران شو شویتا نے ابھیشیک سے متعلق بتایا تھا کہ’ ابھیشیک بہت smooth ہے، وہ سب کو اچھے سے butter کرتا ہے لیکن میں کوئی بھی بات کہہ کر مصیبت گلے میں ڈال لیتی ہوں کیوں کہ میری اپنی ایک رائے ہے، ابھییشیک جب مما کے ساتھ ہو ‘تم ٹھیک کہہ رہی ہو مما ‘اور جب وہ پاپا کے ساتھ ہو ‘آپ ٹھیک کہتے ہیں پاپا‘، ایسے ہوتے ہیں، وہ مناسب جگہ دیکھ کر وہیں چھلانگ لیتا ہے۔
اس کے بعد جیا بچن نے کہا تھا کہ ’سب سے بڑا بچہ کسی بھی بچے سے زیادہ توجہ چاہتا ہے ‘۔جب کرن نے پوچھا کہ کیا وہ ابھیشیک کے بارے میں بات کر رہی ہیں؟ تو انہوں نے اس سے انکار کر دیا تھا جس پر کرن نے امیتابھ بچن کا نام لیا تھا اور جیا مسکرادی تھیں۔