’کیا کر رہے ہو؟‘، پاپارازی کے اپارٹمنٹ میں گھس جانے پر عالیہ بھڑک اٹھیں

0
25
’کیا کر رہے ہو؟‘، پاپارازی کے اپارٹمنٹ میں گھس جانے پر عالیہ بھڑک اٹھیں

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پاپارازی کی جانب سے اپارٹمنٹ میں گھس جانے پر بھڑک اٹھیں۔بالی وڈ کی کئی شخصیات پاپارازی سے ہمیشہ تنگ رہی ہیں جن میں سیف علی خان اور دیگر شامل ہیں۔پاپارازی سے مراد ایسے فوٹوگرافر یا فوٹو جرنلسٹ ہیں جو مشہور شخصیات کا پیچھا کرتے ہیں اور ان کی اجازت یا چھپ کر ان کی تصاویر بناتے ہیں۔

پاپارازی سے تنگ شخصیات میں عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپارٹمنٹ میں گھس جانے پر ناراضی کا اظہار کیا۔رپورٹس کے مطابق ممبئی میں پاپارازی عالیہ بھٹ کے پیچھے پیچھے اپارٹمنٹ میں گھس گئے جس پر وہ بھڑک اٹھیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عالیہ نے غصے میں کہا کہ کیا کر رہے ہو؟ یہ نجی عمارت ہے، کیسے کر سکتے ہو یہ‘۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین عالیہ بھٹ کی حمایت میں سامنے آگئے اور پاپارازی کے عمل پر تنقید کی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں