’بچی کی منہ دکھائی 101 کروڑ‘، مکیش امبانی دپیکا کو مبارکباد دینے اسپتال پہنچ گئے

0
34
’بچی کی منہ دکھائی 101 کروڑ‘، مکیش امبانی دپیکا کو مبارکباد دینے اسپتال پہنچ گئے

گزشتہ دنوں بالی وڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے— فوٹو:فائلبھارت اور ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو والدین بننے پر مبارکباد دینے خود اسپتال پہنچ گئے۔گزشتہ دنوں بالی وڈ جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ دپیکا کی بیٹی کی پیدائش ممبئی میں این ایچ ریلائنس اسپتال میں ہوئی جو کہ امبانی خاندان کی ملکیت ہے۔دپیکا کی بیٹی کے پیدائش کے بعد مکیش امبانی انہیں مبارکباد دینے اسپتال پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔مکیش امبانی کے اسپتال دورے کے موقع پر سخت سکیورٹی کے انتطامات کیے گئے تھے۔سوشل میڈیا صارفین نے مکیش امبانی کی جانب سے اسپتال کا دورہ کرنے پر انہیں سراہا اور طرح طرح کے تبصرے کیے۔ ویر نامی صارف نے لکھاکہ ’بچی کی منہ دکھائی ہوگی 101 کروڑ‘۔

— فوٹو: اسکرین گریبایک اور خاتون صارف نے لکھاکہ رنویر مکیش امبانی کے بیٹے آننت کا بیسٹ فرینڈ ہے۔وہیں دوسری جانب مکیش امبانی نے بچی کو منہ دکھائی پر کیا دیا اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں