جنسی جرائم میں سزا یافتہ ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین پر ایک اور فرد جرم عائد

0
33
جنسی جرائم میں سزا یافتہ ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین پر ایک اور فرد جرم عائد

فوٹو: فائلامریکی شہر نیویارک میں مین ہیٹن کی عدالت نے جنسی جرائم میں سزا یافتہ ہالی وڈ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹین پر جنسی جرائم کے الزام میں ایک اور فرد جرم عائد کردی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ہاروی وائنسٹین کیخلاف عدالتی فرد جرم ان کی غیر موجودگی کے باعث مہر بند کردی گئیں جس کی وجہ تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ان پر تین خواتین کیخلاف جنسی جرائم کا الزام ہے۔ چند روز قبل جیل میں ہاروی وائنسٹین کی طبیعت ناساز ہو گئی تھی جس کے بعد انہیں دل کا آپریشن کیا گیا تھا، میڈیکل وجوہات کی بنا پر انہیں عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا گیا تھا۔72 سالہ وائنسٹین کو 2020 میں فرسٹ ڈگری سیکشوئل ایکٹ اور تھرڈ ڈگری ریپ کے جرائم ثابت ہونے پر 23 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن بعد میں ان کی اپیل پر سزا معطل ہوگئی تھی۔ہاروی وائنسٹین اسی نوعیت کے جنسی جرائم ثابت ہونے پر لاس اینجلس کی عدالت سے سے بھی سزا یافتہ ہیں، اس وقت وائنسٹین  جیل میں 16 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں  تاہم اس سزا کے خلاف بھی عدالت میں اپیل داخل ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں