شام: اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 14 افراد ہلاک

0
34
شام: اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 14 افراد ہلاک

اتوار کو رات گئے وسطی غزہ میں متعدد دھماکے سنے گئے اور ائیر فضائی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں: غیر ملکی میڈیا/ فوٹو بشکریہ سی این اینشام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کو رات گئے وسطی شام میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اتوار کو رات گئے وسطی غزہ میں متعدد دھماکے سنے گئے اور فضائی کارروائیاں دیکھنے میں آئیں جہاں طرطوس اور ہاما میں یہ حملے کیے گئے جن میں مرنے والے عام شہری ہیں۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں حالیہ حملوں سے متعلق میڈیا رپورٹس پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا ہے۔مقامی اسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہےکہ ہاما کے علاقے میساف میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی ہےاور 43 کے قریب زخمی ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشیوشناک ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں