عثمان وزیر نے اپنے کیریئر میں اب تک مسلسل 13 فائٹس جیتی ہیں—فوٹو: عثمان وزیر انسٹاگرامپاکستان کے پروفیشنل باکسر عثمان وزیر نے اپنی اگلی انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا ہے۔مسلسل 13 فائٹس جیتنے والے پاکستانی پروفیشنل باکسر عثمان وزیر 26 ستمبر کو بھارت کے باکسر کملدیپ جوروال کے ساتھ رنگ میں مدِ مقابل ہوں گے۔ یہ پاک بھارت مقابلہ تھائی لینڈ میں منعقد ہوگا۔فائٹ کا اعلان عثمان وزیر نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔عثمان وزیر نے اپنے کیریئر میں اب تک مسلسل 13 فائٹس جیتی ہیں اور وہ بھارت کے باکسر کے خلاف کامیابی کے ساتھ اپنے جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے پراُمید ہیں۔دوسری جانب انڈین باکسر کملدیپ جوروال بھی مسلسل 7 فائٹس سے ناقابل شکست ہیں، جو اس مقابلے کو مزید دلچسپ بنا رہا ہے۔عثمان وزیر کا ماننا ہے کہ یہ مقابلہ باکسنگ کے شائقین کے لیے ایک سنسنی خیز معرکہ ثابت ہوگا۔